صفحات

Saturday, 17 September 2022

فقر کرنا عطا سیدہ فاطمہ

 عارفانہ کلام منقبت سلام


فقر کرنا عطا سیدہ فاطمہؑ

آپ کا ہوں گدا سیدہ فاطمہؑ

پاسباں ہیں نبوت کی دونوں جہاں

بنت خیرالوراﷺ سیدہ فاطمہؑ

اتنی ہمت نہیں آپ کا نام لوں

آپ خیر النسا سیدہ فاطمہؑ

ہوں خطاکار میں ہوں گنہگار میں

التجا التجا سیدہ فاطمہؑ

رب کا ہو گا وہی فیصلہ حشر میں

ہو گا جو فیصلہ سیدہ فاطمہؑ

آپ کے در ملاٸک کریں نوکری

زوجۂ مرتضیٰؑ سیدہ فاطمہؑ

بِن اجازت فرشتے نہ گھر آ سکیں

آپ پیکرِ حیا سیدہ فاطمہؑ


نیاز احمد عاطر

No comments:

Post a Comment