صفحات

Tuesday, 6 September 2022

قرآن کہہ رہا ہے مجھے پڑھ نہیں رہا

 انسان اور قرآن


انسان کہہ رہا ہے؛ بہت بے قرار ہوں

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ پریشان ہوں بہت

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ کہیں بھی اماں نہیں

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ کثافت میں گِھر گیا

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ گرفتارِ غم ہوں میں

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ بہت بے سکون ہوں

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ نہیں لگ رہا ہے دل

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ خوشی مل نہیں رہی

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا

انسان کہہ رہا ہے؛ بیزار خود سے ہوں

قرآن کہہ رہا ہے؛ مجھے پڑھ نہیں رہا


فیض عالم بابر

No comments:

Post a Comment