عارفانہ کلام نعتیہ کلام
میرے آقاﷺ
میں کس منہ سے در پر تِرےؐ حاضری دوں
میرے ماتھے پہ اب تک نشانِ عبادت نہیں
ایک بھی نیک عادت نہیں
میری جھولی گُناہوں سے پُر ہے
میرے ہاتھوں کی آلودگی باعثِ شرم و غیرت بنی
میرے آقاﷺ
میں کس منہ سے در پر تِرےؐ حاضری دوں
پھر بھی آقاﷺ مِرے، پھر بھی مولیٰﷺ مِرے
تیرے در کے سوا اور جاؤں کہاں
ہو اجازت مجھے حاضری کی عطا
میرے آقاﷺ میں نادم ہوں اپنی بد عادات پر
اسرار ناروی
ابن صفی
No comments:
Post a Comment