صفحات

Wednesday, 7 December 2022

قسمت سنوارنے کے سبھی گر سکھائیں گے

 قسمت سنوارنے کے سبھی گر سکھائیں گے

شبیرؑ کا مزاج تمہیں حُر بتائیں گے

فرشِ عزا کی خاک لگا لو جبین پر

ان کنکروں کو شاہِ نجف دُر بنائیں گے

بیدار ہو گی تیغِ علیؑ پھر نیام میں

پہلے حُسینؑ اپنے بہادر سُلائیں گے

دو خشک ہونٹ ایک تبسم کے نور سے

کرب و بلا میں طورِ تحیر سجائیں گے

دیکھ آئے ہیں حسین کے خیمے میں جون کو

یوسف بھی آج یومِ تشکُر منائیں گے

ماضی کے داغ دھونے کی خاطر تمہارے پاس

آقا! حُر ایسے لوگ تواتر سے آئیں گے

جب تک دکھائی دیتا ہے غازی حسینؑ کو

چہرے پہ بے بسی کا تاثر نہ لائیں گے

دو زانو خود کو پائیں گے شہ کی جناب میں

جب دل میں آپ شمعِ تصوُر جلائیں گے


عدنان محسن

No comments:

Post a Comment