صفحات

Tuesday, 7 March 2023

نہ ملنے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

نہ ملنے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

بھلانے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

جنہوں نے خواب میں رکھا اُنہیں دعا دینا

جگانے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

نہ جانے کتنی ہی پرتیں کُھلیں گی باتوں کی

بہکنے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

دیا جلاتے ہووں کی خوشی میں خوش ہونا

بجھانے والوں سے کوئی سوال مت کرنا

نہ جانے کتنی گھٹن دل میں پھنپھناتی ہو

سو ہنسنے والوں سے کوئی سوال مت کرنا 

شکستہ پائی کا دُکھ پوچھنے سے بڑھتا ہے

پلٹنے والوں سے کوئی سوال مت کرنا


ولید ولی

No comments:

Post a Comment