صفحات

Sunday, 9 April 2023

سیر احوال و مقامات ہے معراج کی رات

 عارفانہ کلام، حمد، نعت، منقبت


سیر احوال و مقامات ہے معراج کی رات

نقطۂ اوجِ کمالات ہے معراج کی رات

اس قدر نور کی برسات ہے معراج کی رات

چاک ہر پردۂ ظلمات ہے معراج کی رات

ہر گھڑی آپﷺ کا رہوار ہے مائل بہ عروج

آپ کے واسطے ہر رات ہے معراج کی رات

قطرہ دریا ہے، کلی باغ، ستارہ خورشید

کس قدر رافع، درجات ہے معراج کی رات

لیلۃ القدر بھی ہے یوں تو بڑی شان کی رات

پر تِری اور ہی کچھ بات ہے معراج کی رات

آپﷺ ہیں طرۂ کونین و طراز امکاں

بس اسی بات کا اثبات ہے معراج کی رات


نذر صابری

No comments:

Post a Comment