صفحات

Sunday, 9 April 2023

کچھ آوازیں سکون بخش ہوتی ہیں

 کچھ آوازیں 

سکون بخش ہوتی ہیں

جیسے

اس کی کلائیوں میں

کانچ کی چوڑیوں کی کھنک

اس کے پیروں کی 

چھن چھن کرتی پائل

اس کی کھلکھلاتی ہوئی

ہنسی کی گونج

اور سب سے خوبصورت

اس کے ہونٹوں سے

پکارا گیا میرا نام


عنیزہ غفور

No comments:

Post a Comment