صفحات

Wednesday, 12 April 2023

جس کو خالق نے کیا مولود کعبہ وہ علی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

منقبت بر مولا علیؑ


جس کو خالق نے کِیا مولودِ کعبہ وہ علیؑ

جس کا ہمسر ہے نہ تھا کوئی نہ ہو گا وہ علیؑ

وہ علیؑ جس پر بھروسہ تھا خدائے پاک کو

تھا خدائے پاک پر جس کا بھروسہ وہ علیؑ

وہ علیؑ وجہہ اللہ جس کے روئے اقداس کا لقب

جس کے ہاتھوں کا تحلص ہے یدُ اللہ وہ علیؑ

"شاہِ مرداں شیرِ یزداں، قوتِ پروردگار"

بسکہ ہر معیار پر اترا جو پورا وہ علیؑ

"لافتاح اِلّا علی لا سیف الا ذوالفقار"

جس کی خاطر عرش پر یہ نعرہ گونجا وہ علیؑ

وہ علیؑ بستر پہ جو سویا محمدﷺ کی جگہ

جو محمدﷺ کی طرح بستر پہ سویا وہ علیؑ

جو ولادت سے شہادت تک خدا کے گھر میں تھا

ابتداء سے انتہاء تک حق پہ جو تھا وہ علیؑ

جو اَحی بھی ہے وصی بھی سرورِ کونینؐ کا

کہہ دیا مولائے کُلؐ نے جس کو مولا وہ علیؑ

لائقِ سجدہ تھا سجدے میں نہ ہوتا خود اگر

دیکھ کر جس کو کہیں سب اللہ اللہ وہ علیؑ

جس کی طرزِ بندگی ہر بندگی کو ناز ہو

جس کے سجدے نے بھرم سجدوں کا رکھا وہ علیؑ


ناز خیالوی

No comments:

Post a Comment