صفحات

Saturday, 8 April 2023

بام امید سے پھر ایک اشارہ ہوا ہے

بامِ اُمید سے پھر ایک اشارہ ہُوا ہے

چشمِ بے خواب میں روشن کوئی تارہ ہوا ہے

تلخئ غم کا فُسوں ہے کہ فسانہ نہ ہُوا

نشۂ تیز کو ہر گام خسارہ ہوا ہے

تیری خُوشبو سے مہکتا ہے جہانِ ہِجراں

دشتِ امکاں میں تیرا عکس اُتارہ ہوا ہے

سانس کی آمد و شُد وقفِ عذابِ غمِ دِہر

تیرے سر چاک تِری نظر گُزارہ ہوا ہے

ایک دُنیا ہے جو مِسمار ہوئی ہے سو بار

ایک عالم ہے جو تخلیق دوبارہ ہوا ہے


ارشد محمود ناشاد

No comments:

Post a Comment