صفحات

Sunday, 9 April 2023

کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہے

 کسی کو جھوٹی نمائشوں کا کسی کو شہرت کا مسئلہ ہے

ہمیں سلیقے سے شعر کہنے کا، اور محبت کا مسئلہ ہے

بقایا بے شک نظر میں رکھو نگاہ چہرے پہ مت ٹکانا

وہ بات یہ ہے کہ میری آنکھوں کو تھوڑا وحشت کا مسئلہ ہے

اتر رہی ہیں جو آسماں سے بلائیں سیدھے ہمارے سر پر

تمہیں دکھا بھی نہیں سکیں گے، یہی تو قامت کا مسئلہ ہے

ابھی تو کچھ دن ہوئے ہیں تم کو ابھی نہ پوچھو کہ کون ہوں میں

بتا سکوں گا نہ اتنی جلدی بڑی وضاحت کا مسئلہ ہے

ہماری تکلیف جان پائے گا جس کا سینہ پھٹا ہوا ہے

ہماری باتیں سمجھ سکے گا جسے اذیت کا مسئلہ ہے

گزر کے بھی جو ٹھہر گئی ہے جسے بھلا کر بھی سوچتا ہوں 

یہ میرے دن جو رکے ہوئے ہیں اس ایک ساعت کا مسئلہ ہے


دانش نقوی

No comments:

Post a Comment