صفحات

Sunday, 14 May 2023

اک نعت کہوں سیرت احمد سے سجا کر

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


اک نعت کہوں سیرتِ احمدؐ سے سجا کر

اے ربِ محمدﷺ مجھے توفیق عطا کر

رب ایک ہے اس کا کوئی ثانی ہے نہ ہمسر

یہ بات بتائی ہمیں سرکارﷺ نے آ کر

کر میری مسیحائی مسیحائے زمانہ

حسنینؑ کے صدقے مجھے طیبہ میں بلا کر

یکبارگی دے اذنِ مدینہ مجھے ایسا

تا عمر نہ پھر سایہِ خضرا سے جدا کر

آساں ہو مرے واسطے سرکار کا رستہ

یا باری تعالیٰ مری مقبول دعا کر

اک نعت سناؤں تو نکیرین چلے جائیں

پروانہ مرے ہاتھ میں جنت کا تھما کر

مدحت کے گلاب آپ کی خاطر چنے آسی

گلدستہ بنا پیش کرے خلد میں جا کر


قمر آسی

No comments:

Post a Comment