صفحات

Friday, 12 May 2023

مجھ کو بھی کاش جلوۂ خضریٰ دکھائی دے

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


مجھ کو بھی کاش جلوۂ خضریٰ دکھائی دے

بے نور آنکھ سے بھی اجالا دکھائی دے

جاگوں تو صرف ان کے خیالوں میں گم رہوں

سو جاوٴں تو فقط رخِ آقاﷺ دکھائی دے

وہ شہر جس کا نام تو کعبہ نہیں مگر

گلیوں میں جس کی رونقِ کعبہ دکھائی دے

تھوڑی سی دیر کو مجھے بینائی چاہیے

بس اک جھلک حضورؐ کا روضہ دکھائی

یارب عطا ہو مجھ کو وہ مخصوص روشنی

اٹھے جدھر نگاہ مدینہ دکھائی دے


اقبال عظیم

No comments:

Post a Comment