صفحات

Thursday, 11 May 2023

اے مرے محسن تمہیں کافی نہیں کہ جب

 اے مِرے محسن

تمہیں کافی نہیں کہ جب

کہیں بھی ذکر چھڑ جائے محبت کا 

تو میرا دھیان 

جھٹ سے بس تمہاری سمت جاتا ہے

کہ میں نے تو

سمجھ رکھا ہے تم کو دوسرا چہرہ 

محبت کا 

مِرے محسن

تمہیں کافی نہیں ہے کیا


لاریب کاظمی

No comments:

Post a Comment