عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
ہے جہاں محو خود نمائی میں
خوش ہوں میں آپؐ کی گدائی میں
اسمِ احمدﷺ ورق پہ لکھتے ہی
آ گیا نور روشنائی میں
بھیجتی ہوں درود آقاﷺ پر
میں فرشتوں کی ہمنوائی میں
کس سے تشبیہ دوں مِرے آقاؐ
آپؐ سا کون ہے خدائی میں
مل گیا ربِ کائنات مجھے
سرورِؐ دیں کی رہنمائی میں
آپؐ کی چشمِ مہرباں سے ہیں
دو جہاں کاسۂ گدائی میں
مجھ کو بھی اذنِ حاضری آقاؐ
جان ہے کربِ نارسائی میں
لاکھ بدلے چلن زمانے کا
میں رہوں عشقِ مصطفائیؐ میں
نعت کہنے میں ہے جو سرشاری
وہ کہاں ہے غزل سرائی میں
عنبرین حسیب عنبر
No comments:
Post a Comment