عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیرےؐ روضے کا ہو دیدار رسولِ عربیﷺ
کب بُلائے مجھے سرکارؐ رسولِ عربیﷺ
تیری فرقت میں تڑپتی ہوں بہت شام و سحر
زندگی بن گئی آزار رسولِ عربیﷺ
کتنے خوش بخت ہیں وہ جن کو بلایا تُوؐ نے
کر سکے جو تیرا دیدار رسولِ عربیﷺ
دُشمنوں سے بھی کیا تُوؐ نے جو رحمت کا سلوک
میں بھی ہوں اُس کی طلبگار رسولِ عربیﷺ
تیری گلیوں میں چلوں پاؤں پہ یہ ممکن نہیں
ہوں خطاکار و گنہ گار رسولِ عربیﷺ
کیسے کٹتے ہیں تیری یاد میں یہ شام و سحر
میں کروں کس طرح اظہار رسولِ عربیﷺ
دل میں روبینہ کی خواہش ہے بڑی مُدت سے
یہ بھی آئے تیرےؐ دربار رسولِ عربیﷺ
روبینہ میر
No comments:
Post a Comment