صفحات

Sunday, 2 July 2023

مجھ کو چھوتا ہے خدا نرم ہواؤں کی طرح

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ کو چُھوتا ہے خدا نرم ہواؤں کی طرح

ساتھ دھڑکن کے تعلق ہے وفاؤں کی طرح

روز کِرنوں سے منور مِرے دروازے پر

مجھ کو روشن نظر آتا ہے فضاؤں کی طرح

سرد موسم میں مِری روح کی تنہائی میں

ساتھ رہتا ہے مِرے ساتھ رِداؤں کی طرح

جو بھٹک جاؤں کبھی دشت کی حیرانی میں

راستہ دیتا ہے جنگل کی نِداؤں کی طرح

ان خلاؤں کے حزیں خواب سے ڈر جاؤں اگر

لوریاں دیتا ہے راتوں میں دُعاؤں کی طرح

بوڑھے برگد کی طرح ہے مِرا چھپّر چھاؤں

میری ہر بات سمجھتا ہے وہ ماؤں کی طرح


شائستہ مفتی

No comments:

Post a Comment