صفحات

Monday, 3 July 2023

پھر تصور نے مجھ پہ یہ احساں کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پھر تصور نے مجھ پہ یہ احساں کیا

پھر وہ جالی، وہ مینار یاد آ گئے

دیکھنا سبز گنبد کو بھر کے نظر

سارے منظر وہ یکبار یاد آ گئے

پھر حضوری کو یہ دل مچلنے لگا

طواف کعبہ کے انوار یاد آ گئے

قافلے جب مدینے کو جانے لگے

مجھ کو شدت سے سرکارؐ یاد آ گئے

جب چلا ذکر بخشش کا معراج میں

مصطفٰیﷺ کو گنہ گار یاد آ گئے

مجھ کو نازش غریبی میں لطف آ گیا

جب غریبوں کو غمخوار یاد آ گئے


حنیف نازش قادری

No comments:

Post a Comment