صفحات

Friday, 28 July 2023

خون شہیدوں کا عرشوں پہ قبول ہوا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام حسینی ماہیے


کیکر پہ پھول ہوا

خون شہیدوں کا

عرشوں پہ قبول ہوا

٭

کسی ہاتھ کی ریکھا ہے

نانا نے خود آ کر

تیرا حال بھی دیکھا ہے

٭

اک ہیرا کھویا تھا

تیری شہادت پر

دشمن بھی رویا تھا

٭

اب کس لیے روتے ہیں

خاک پہ کربل کی

شہزادے سوتے ہیں

٭

بہے خون دریدوں سے

شان ہے جنت کی

کربل کے شہیدوں سے


رضیہ اسماعیل

No comments:

Post a Comment