صفحات

Wednesday, 10 January 2024

ہونٹوں پہ میرے پیاس کی اب تشنگی نہیں

 ہونٹوں پہ میرے پیاس کی اب تشنگی نہیں

بے بس ہُوا ہوں اتنا کہ اب بے بسی نہیں

خُوشیوں کو پائمال کیا اس قدر مِری

جھولی میں ایک نام کی بھی اب خُوشی نہیں

یا زندگی کے ساتھ چلا جائے ہر طرح

یا موت ہو قبول اگر زندگی نہیں

ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہو دل کے نشان پر

کیا تیرے اس جہان میں ایسی گھڑی نہیں

رہتا ہے ایک سا ہی رویہ سبھی کے ساتھ

تُو جانِ ماہتاب ہے، تُو ہر کسی نہیں


ماہتاب دستی

No comments:

Post a Comment