صفحات

Tuesday, 9 January 2024

راہیں دھواں دھواں ہیں سفر گرد گرد ہے

 راہیں دُھواں دُھواں ہیں سفر گرد گرد ہے

یہ منزلِ مُراد تو بس درد درد ہے

اپنے پڑوسیوں کو بھی پہچانتا نہیں

محصور اپنے خول میں اب فرد فرد ہے

اس موسم بہار میں اے باغباں بتا

چہرہ ہر ایک پُھول کا کیوں زرد زرد ہے

لفاظیوں کا گرم ہے بازار کس قدر

دستِ عمل ہمارا مگر سرد سرد ہے

کیسا تضاد شاخِ تمنّا میں ہے اسد

خُود یہ ہری ہری ہے ثمر زرد زرد ہے


اسد رضا

No comments:

Post a Comment