عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مُسکرائے سرورِ عالمﷺ اُجالا ہو گیا
چھٹ گئی ظُلمت فضا بدلی سویرا ہو گیا
حُسنِ یوسفؑ کا فسانہ کھو چکا رنگینیاں
داستاں گوئی کی دُنیا میں اندھیرا ہو گیا
دھڑکنوں سے دل کے آتی ہے صدائے مصطفیٰؐ
کس قدر ایمان سے مضبوط رشتہ ہو گیا
جُھک گئیں میری نگاہیں سجدۂ تعظیم میں
جب بھی قائم رُخ مِرا سُوئے مدینہ ہو گیا
قائم جعفری
سید محمود علی
No comments:
Post a Comment