صفحات

Saturday, 10 August 2024

دل کے زخموں کی لویں اور ابھارو لوگو

 دل کے زخموں کی لویں اور ابھارو لوگو

آج کی رات کسی طرح گزارو لوگو

روٹھ کر زندگی کیا جانے کدھر جانے لگی

اس طرح دوڑو، ذرا اس کو پکارو لوگو

کتنی سج دھج ہے نگارِ غم و آلام کی آج

اس کی شوخی کو ذرا اور نکھارو لوگو

سر خوشی اب بھی تماشائی ہے میخانے میں

اس ستمگر کو تو شیشے میں اتارو لوگو

شہر دل میں یہ گھٹا ٹوپ اندھیرا کیوں ہے

پھر کسی چاند سی صورت کو پکارو لوگو

شمع احساس بُجھا کر ہیں سرِ عرش بریں

اس بلندی سے ہمیں تم نہ اُتارو لوگو

لو شعیب آ ہی گیا قافلۂ درد کے ساتھ

جان و دل تم بھی کہیں آج نہ ہارو لوگو


شاہد احمد شعیب

No comments:

Post a Comment