صفحات

▼

Monday, 17 November 2025

جب کوئی ہم سے دور ہو جاتا ہے

شاید یہی بہتر ہو


جب کوئی ہم سے دور ہو جاتا ہے

تو ہم اسے بھول جاتے ہیں

اس کی جگہ

ایک خدا تخلیق کر لیتے ہیں

یادوں کے مندر میں

ایک مورتی کھڑی کر دیتے ہیں

پھر اس کی پوجا کرنے لگتے ہیں

اور بھول جاتے ہیں

کہ کبھی یہ بھگوان

انسان بھی تھا

میں نے بھی تمہارے ساتھ

یہی کیا ہے

اگر تم کبھی مجھے واپس مل گئے

تو میرے خواب

اور میں خود

پارہ پارہ ہو جائیں گے

شاید

یہی بہتر ہو

کہ تم مجھے

کبھی نہ مل سکو


محمد اویس خاں

No comments:

Post a Comment