صفحات

Sunday, 28 December 2025

در در پھرتے لوگوں کو در دے مولا

 در در پھرتے لوگوں کو در دے مولا

بنجاروں کو بھی اپنا گھر دے مولا

جو اوروں کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں

ان کا بھی گھر خوشیوں سے بھر دے مولا

ظلم و ستم ہو ختم نہ ہو دہشت گردی

امن و اماں کی یوں بارش کر دے مولا

بھوکے پیاسے مفلس اور یتیم ہیں جو

نظر عنایت ان پر بھی کر دے مولا

جو کرتے ہیں خون خرابہ ظلم و ستم

ان کے بھی دل میں تھوڑا ڈر دے مولا


سلیم رضا ریوا 

No comments:

Post a Comment