صفحات

Wednesday, 4 March 2026

رابطہ اک حسین ٹوٹا ہے

رابطہ اک حسین ٹُوٹا ہے

پھُول تازہ ترین ٹوٹا ہے

دل تو کامن سی چیز ہے یارو

مجھ سے اس کا یقین ٹوٹا ہے

اتنے جُگنو کہاں سے آئے ہیں

کیا ستارا مہین ٹوٹا ہے؟

اب کے تو اشک بھی نہیں آئے

اب کے دل بہترین ٹوٹا ہے

ہنستی آنکھوں میں ٹُوٹے سپنے ہیں

ہے مکاں پر مکین ٹوٹا ہے


سبھاش پاٹھک ضیا 

No comments:

Post a Comment