رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خطا معاف
سِتم کا ابر محوِ رقص سر پر
ہر اک سو شعلۂ نمرود بھی ہے
سِنان بردار ہیں وحشی قبیلے
فضا میں آکسیجن گھٹ رہی ہے
گھٹی جاتی ہیں سانسیں رفتہ رفتہ
تنازع ہے بقاء کا دم شکستہ
ابھی خود کی اذیت کم نہیں ہے
ابھی یہ عشق کا موسم نہیں ہے
عظیم ہاشمی
No comments:
Post a Comment