صفحات

Sunday, 24 May 2026

کیا ملا سارے جہاں کی خاک ہم کو چھان کر

 کیا مِلا سارے جہاں کی خاک ہم کو چھان کر

دم بخود بیٹھے ہیں سناٹے کا خیمہ تان کر

فکر کے تابوت میں سوچوں کی میّت لے گیا

گھر سے نِکلا تھا وہ جانے جی میں کیا کیا ٹھان کر

کس قدر گمبھیرتا تھی اس کی ہر اک بات میں

لے گیا میرا سکوں وہ میرا گھر پہچان کر

شہر کی گلیوں کے پتھر دُشمن جاں کر

جسم کی دیوار سے سائے لِپٹ کر رہ گئے

روشنی اے روشنی مجھ کو نہ یوں حیران کر

میری صُورت سے مجھے بھی آشنا کر دے کبھی

اپنے چہرے کا دِکھا کے آئینہ احسان کر

کام آئے گا تِرے سجاد مرزا بس یہی

جس قدر بھی ہو سکے ہاتھوں سے اپنے دان کر


سجاد مرزا

No comments:

Post a Comment