صفحات

Monday, 1 June 2026

دل پر دل کا وار اگر ہو جائے تو

 آنکھوں کی تکرار اگر ہو جائے تو

دل پر دل کا وار اگر ہو جائے تو

میں تو اس کی پریم پجارن ہوں لیکن

اس کو مجھ سے پیار اگر ہو جائے تو

 دنیا داری ساری دل کی بدولت ہے

سوچو دل 💗بیمار اگر ہو جائے تو

دروازے بن جاتے ہیں دیواروں میں

دروازہ 🚪 دیوار اگر ہو جائے تو

مانا اپنے ہونٹوں کو سی لو گے تم

چہرہ ہی اخبار اگر ہو جائے تو

گھر سے باہر جا کر جشن مناؤ گے

گھر میں ہی تیوہار اگر ہو جائے تو


خوشبو سکسینہ

No comments:

Post a Comment