صفحات

Monday, 6 July 2026

کل ایک شخص جو اچھے بھلے لباس میں تھا

 کل ایک شخص جو اچھے بھلے لباس میں تھا

برہنہ آج وہ اُترا ہوا گلاس میں تھا

ہم آفتاب درخشاں جسے سمجھتے تھے

وہ ایک وہم کا جگنو ہوس کی گھاس میں تھا

زمین و عرش کی تقسیم کے زمانے میں

بشر اسیر جنوں تھا کہاں حواس میں تھا

ازل سے پہلے ہی دُھن تھی حصول پیکر کی

یہ کائنات کا خاکہ مِرے قیاس میں تھا

میں کیا سُلگتے سمندر سے مانگتا پانی

وہ خود بھی ایک زمانے سے غرق پیاس میں تھا

اسے نصیب کفن بھی نہیں ہوا آخر

کہ حصے دار جو اس کھیت کی کپاس میں تھا

ہم اس سوال کا اب تک جواب دے نہ سکے

جو اک فگار کی پُر اشک چشمِ یاس میں تھا


امر سنگھ فگار

No comments:

Post a Comment