صفحات

Monday, 6 July 2026

نے کا نے نام رکھ دیا کس نے

 نے کا نے نام رکھ دیا کس نے؟

نے میں پیغام رکھ دیا کس نے؟

مختصر سی حیات میں جانے

اس قدر کام رکھ دیا کس نے؟

دل کی بے تابیوں کے عالم کا

زندگی نام رکھ دیا کس نے؟

پی رہا ہوں‌، کہ پڑ گیا پینا

سامنے جام رکھ دیا کس نے؟

پر نکلتے ہی آشیانے میں

دانہ و دام رکھ دیا کس نے؟

پیرِ فانی! تِری نمازوں کا

حُور، انعام رکھ دیا کس نے؟

یہ حقیقت کا آئینہ ہے امیں

اس کا دل نام رکھ دیا کس نے؟


امین حزیں

خواجہ محمد مسیح پال

No comments:

Post a Comment