عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیرے نام سے ابتداء کر رہا ہوں
میرے رب میں تیری ثناء کر رہا ہوں
گُناہوں سے مجھ کو بچا دے تُو مولا
میں تُجھ سے یہی اِلتجا کر رہا ہوں
میں کمزور ہوں کر دے مجھ پہ عنایت
میں تُجھ سے یہی استدعا کر رہا ہوں
تُو رحمان ہے بخش دے عاصیوں کو
نہایت خشوع سے دُعا کر رہا ہوں
گُناہوں کو اب بوجھ اٹھتا نہیں ہے
میں رو رو کے اب اِلتجا کر رہا ہوں
اے شاہد کے آقا اسے معاف کر دے
میں بندہ ہوں تیرا، ثناء کر رہا ہوں
ہارون شاہد
No comments:
Post a Comment