عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حسنِ یوسف کا یہاں کوئی خریدار نہیں
یہ مدینہ ہے کوئی مصر کا بازار نہیں
دشمنِ آلِؑ محمدﷺ سے سروکار نہیں
ہم محمدﷺ کے وفادار ہیں غدار نہیں
تاج بھی غیر سے لینے کو تیار نہیں
آپؐ کے در کے بھکاری کا یہ معیار نہیں
تیرے اس دورِ یتیمی کے تصدق کے جہاں
ابو طالب کے سوا کوئی مددگار نہیں
گود میں لے کے نواسے کو بہت روئے ہیں
پھر بھی کہتے ہو کہ سرکارﷺ عزادار نہیں
تُو یہ کہتا ہے محمدﷺ کا نہیں ہے سایہ
کیا نگاہوں میں تِرے حیدرِ کرارؑ نہیں؟
ہم تِرے در کے عِوض خُلد کا گلشن لے لیں
عشق کرتے ہیں تِریؐ ذات سے بیوپار نہیں
پورا قرآن مصدق ہے تمہارے آگے
مدح و توصیفِ محمدﷺ کوئی دشوار نہیں
محمد مصدق لاکھانی
No comments:
Post a Comment