صفحات

▼

Sunday, 27 September 2026

جو کر کے رفو پیرہن ناچتے ہیں

 جو کر کے رفُو پیرہن ناچتے ہیں

چھُپانے کو دردِ کُہن ناچتے ہیں

ذرا بھی نہیں فکر سُود و زیاں کی

سرِ دار کیا بانکپن ناچتے ہیں

ہُوا تذکرہ جو تِرے گیسوؤں کا

مِرے ساتھ اہلِ سُخن ناچتے ہیں

متاعِ سفر لُوٹ کر قافلوں کی

بھرے دشت میں راہزن ناچتے ہیں

تِرے نرم ہونٹوں کی حِدت میں شافی

شگُفتہ شگُفتہ سمن ناچتے ہیں


محسن شافی

محمد محسن رضا

No comments:

Post a Comment