مادرِ مخلوق غم آسا؛ مدر ٹریسا
زمینی خُلد سے رخصت ہوئی مادر
بشر زادی
فرشتہ خصلتوں والی
مسیحا دردمندوں کی
دریدہ جسم کا مرہم
بِلکتی روح کی تسکین
معالج دردِ پیہم کی
صحیفہ دل کی آیت کا
صداقت نیک راہوں کی
عمل پیکر، مفسّر درد مندوں کی
عنایت آئینہ فیصل
وفا ثابت نظر اونچی
مقدس بندگی والی
دعا والی
فنا کے بعد بھی ہو گی بقاء اس کی
ہمیشہ یاد کی صورت
نہ کوئی دوسرا ہو گا
مماثل مادرِ مخلوق جیسا بھی
ڈاکٹر صغریٰ عالم
No comments:
Post a Comment