صفحات

Saturday, 5 September 2026

ہم نہیں اتنے برے وہ جو برا کہتے ہیں

 ہم نہیں اتنے بُرے وہ جو بُرا کہتے ہیں

لوگ وہ بھی ہیں جو پتھر کو خُدا کہتے ہیں

ڈُوب جاتی ہے کنارے پہ جو کشتی آ کر

کہنے والے اسے قسمت کا لِکھا کہتے ہیں

بے وفا تم ہمیں جانو، کہ ستمگر جانو

ہم تمہیں جانِ ادا، جانِ وفا کہتے ہیں

خُونِ دل میں وہ نکلتی ہیں نہا کر آہیں

جن کو گُزری ہوئی سانسوں کی ہوا کہتے ہیں

بجلیاں جن کی نِگاہوں میں چھُپی ہوں عالم

ان کی بکھری ہوئی زُلفوں کو گھٹا کہتے ہیں


عالم بریلوی

مقصود عالم خاں

No comments:

Post a Comment