صفحات

▼

Saturday, 17 October 2026

ہاتھ ملتا ہے تو مل اب کے برس

 ہاتھ ملتا ہے تو مل اب کے برس

پھُول کلیاں نہ مسل اب کے برس

برفزاروں میں نہ جل اب کے برس

التجا کرتا ہے دل اب کے برس

تُو اٹل ہے، وہ مصمّم ہے بہت

دیکھ لے اور کے بل اب کے برس

گُفتگو میں بھی بھلائی ہے بہت

امن کا ہے یہ محل اب کے برس

اب کتابوں میں نہ ہو پھیر بدل

اپنے تیور ہی بدل اب کے برس

کس کے بل پر یہ اُلٹ پھیر کریں

کُھل ہی جائیں گے یہ بل اب کے برس

ہاتھ میں زرد نصابوں کے کتب

ہو نہ کاندھوں پہ حمل اب کے برس


ڈاکٹر صغریٰ عالم

No comments:

Post a Comment