صفحات

Friday, 14 November 2014

اک اپنی جان پہ سارے وبال کیا مطلب

اک اپنی جان پہ سارے وبال، کیا مطلب
یہی جہاں میں ہے سچ کا مآل، کیا مطلب
کبھی کسی کی محبت پہ کچھ کہا ہم نے
ہمارے عشق پہ اتنے سوال، کیا مطلب
وضاحتوں میں تو کوئی کمی نہ رہنے دی
ہُوا نہ پھر بھی بھروسا بحال، کیا مطلب
سِتم شعار سے انکار صاف سن کر بھی
لیا ہے آپ نے جانے نکال کیا مطلب
شکارتے بھی ہو دنیا کو، اور یہ کہتے ہو
کہ جال کو نہ کہا جائے جال، کیا مطلب
شرافتیں، لگی دیوار ساتھ روتی رہیں
رہے حکومتِ مال و منال، کیا مطلب
ہر ایک سمت زمانے میں آندھیاں شر کی
ہواۓ خیر کہیں خال خال، کیا مطلب
تم اپنی سوچ مطابق کسی حساب جیو
ہمارے خواب کرو پائمال، کیا مطلب
کچھ اپنے رنگ، کوئی اپنا انگ ہو، عالیؔ
کسی کے لفظ، کسی کا خیال، کیا مطلب 

جلیل عالی

No comments:

Post a Comment