اہلِ دل کے سوا کسے معلوم
درد خود ہے دوا کسے معلوم
شامِ فرقت وہ میرے پاس رہے
کون آیا گیا، کسے معلوم
ان سے پہلے ہوئے ہیں ہم رخصت
جو نظر سے ہے دور، دل سے قریب
وہ نیا راستہ کسے معلوم
ہنس رہے ہیں مِری وفا پر سب
آپ ہیں بے وفا کسے معلوم
عشق میں ہم جئیں کہ مر جائیں
ان کی مرضی ہے کیا کسے معلوم
شبِ غم کٹ گئی شجیعؔ مگر
وقت کیونکر کٹا کسے معلوم
معظم جاہ شجیع
No comments:
Post a Comment