صفحات

Monday, 4 January 2016

سامنے ہے جو اسے لوگ برا کہتے ہیں

سامنے ہے جو اسے لوگ برا کہتے ہیں 
جس کو دیکھا ہی نہیں اس کو خدا کہتے ہیں
زندگی کو بھی صِلہ کہتے ہیں کہنے والے
جینے والوں کو گناہوں کی سزا کہتے ہیں
فاصلے عمر کے کچھ اور بڑھا دیتی ہے 
جانے کیوں لوگ اسے پھر بھی دوا کہتے ہیں
چند معصوم سے پتوں کا لہو ہے فاکرؔ
جس کو محبوب کے ہاتھوں کی حنا کہتے ہیں

سدرشن فاکر 

No comments:

Post a Comment