صفحات

Friday, 1 April 2016

اپنے کمال فن کی خبر خاک سے ملی

اپنے کمالِ فن کی خبر خاک سے ملی
کُوزہ گروں کو دادِ ہنر چاک سے ملی
اہلِ نظر کے واسطے ذلت سے کم نہیں
عزت جو صرف زینتِ پوشاک سے ملی
ہم پر ہمارے ہونے کا کھولا ہے جس نے راز
وہ بات، ایک صاحبِ ادراک سے ملی
اس کم سخن نے اور بھی مشکل کِیا اسے
الجھن جو اس کے گیسوئے پیچاک سے ملی
کیا ظلم ہے کہ شہر کے لوگوں کو روشنی
امجدؔ خود اپنے سینۂ صد چاک سے ملی

امجد اسلام امجد

No comments:

Post a Comment