صفحات

Tuesday, 5 April 2016

وعدے جھوٹے قسمیں جھوٹی

وعدے جھوٹے قسمیں جھُوٹی
دنیا کی سب باتیں جھوٹی
کھینچی ہیں جو سچے دل سے
وہ بے نام لکیریں جھوٹی
اس کی آنکھیں بول رہی ہیں
سب خوشرنگ شبیہیں جھوٹی
امن کے سارے سپنے جھوٹے
سپنوں کی تعبیریں جھوٹی
ہم نے جن کو سچا جانا
نکلیں وہ سب باتیں جھوٹی
آج ہمیں معلوم ہوا ہے
گزرے کل کی یادیں جھوٹی
دیکھو، کان نہ دھرنا ان پر
دل کی سب آوازیں جھوٹی
بس اک پیار کا بندھن سچا
اور بقاؔ سب رسمیں جھوٹی

بقا بلوچ

No comments:

Post a Comment