صفحات

Friday, 4 November 2016

اندیشہ آرٹسٹ اپنی یہ تصویر مکمل کر لے

اندیشہ

آرٹسٹ! اپنی یہ تصویر مکمل کر لے
ہاں یہ ہونٹ اور بھی پتلے ہوں، یہ آنکھیں اور بھی مست
لیکن ان آنکھوں کی سرخی کو ذرا کم کر دے
میں نے شاید انہیں مرجھایا ہوا پایا ہے
ہلکے آنسو سے ان آنکھوں کو ذرا نَم کر دے
میں نے افسردہ نگاہوں سے یہی سمجھا ہے
آج بھی میں نے سرِ راہ اسے دیکھا ہے
ایک شاہکار ہے اسے جلد بنا لے اے دوست
ورنہ تصویر کو خاکہ ہی بدلنا ہو گا

سلام مچھلی شہری

No comments:

Post a Comment