صفحات

Friday, 2 December 2016

تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے

فلمی گیت

تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے
تیرے ظلم و ستم، سر آنکھوں پر
میں نے بدلے میں پیار کے پیار دیا ہے 
تیری خوشیوں اور غم، سر آنکھوں پر

اپسرا کوئی آئے تو دیکھوں نہیں 
کوئی بہکائے ہنس کے تو بہکوں نہیں 
تورے متوارے نینوں نے جادو کیا
تیری الفت صنم! سر آنکھوں پر
میں نے بدلے میں پیار کے پیار دیا ہے 
تیری خوشیوں اور غم، سر آنکھوں پر

میرے جیون کی انمٹ کہانی ہے تُو 
میری تقدیر اور زندگانی ہے تُو 
لئے پھرتے ہیں سب سے چھپائے ہوئے 
تیری تصویر ہم سر آنکھوں پر
تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے
تیرے ظلم و ستم، سر آنکھوں پر

چاند سورج بھی ہیں تیری پرچھائیاں 
تجھ سے روشن ہوئیں دل کی گہرائیاں 
تیرے چہرے کی جھلمل سے منزل ملی 
ایسی پیاری پونم سر آنکھوں پر
میں نے بدلے میں پیار کے پیار دیا ہے 
تیری خوشیوں اور غم، سر آنکھوں پر

تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے
تیرے ظلم و ستم، سر آنکھوں پر

حسرت جے پوری 

No comments:

Post a Comment