صفحات

Saturday, 7 January 2017

ہاں امت سرور کی نگہباں ہیں خدیجہ

عارفانہ کلام منقبت سلام بر ام المؤمنین خدیجۃؓ الکبریٰ

ہاں امت سرور کی نگہباں ہیں خدیجہؓ
ایمانِ محمدﷺ کا بھی ایماں ہیں خدیجہؓ
اسلام پہ تا حشر اک احساں ہیں خدیجہؓ
دنیاؤں کی رحمت ہے محمدؐ میرا لاریب
رحمت کا الگ سچ ہے کہ داماں ہیں خدیجہؓ
رخ چوم کے زہراؓ کا ہو کوثر کی تلاوت
ہر رخ سے نبی زادی پہ قرباں ہیں خدیجہؓ
سلطانِ دو عالمﷺ کی محبت کی گواہی
خود ذات میں اپنی بھی تو سلطاں ہیں خدیجہؓ
اللہ نگہ دار رہا آپ کا ہر پل
جبریلؑ امیں آپ کے درباں ہیں خدیجہؓ
صفدرؔ مِرے ایماں کا ستوں ہے یہ وظیفہ
ہاں امت سرورﷺ کی نگہباں ہیں خدیجہؓ

صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment