صفحات

Sunday, 1 January 2017

پیغام اتحاد دئیے جا رہا ہوں میں

پیغامِ اتحاد دئیے جا رہا ہوں میں
کوشش مصالحت کی کئیے جا رہا ہوں میں 
ہے تار تار پیراہنِ عزتِ وطن 
یہ جامۂ دریدہ سئیے جا رہا ہوں میں 
خُم خانۂ الست کی جس میں ہیں مستیاں 
وہ بادہ دو شینہ پئیے جا رہا ہوں میں 
پھیلا کے انجمن میں چراغ حرم کا نور 
گل کرنے باقی سارے دِیۓ جا رہا ہوں میں 
بدتر ہے موت سے بھی غلامی کی زندگی 
پھر کیوں غلام ہو کے جئیے جا رہا ہوں میں 
ہے نقد مغفرت کفِ پروردگار میں 
جنسِ گُنہ بغل میں لیے جا رہا ہوں میں 

مولانا ظفر علی خان

No comments:

Post a Comment