صفحات

Saturday, 7 January 2017

جیون میں دائمی سی کوئی شام کر گیا

جیون میں دائمی سی کوئی شام کر گیا
وہ رَت جگے ابد کے مِرے نام کر گیا
تصویر تھی جو آنکھ کے پردے پہ رہ گئی
اک عکسِ خاص تھا وہ جسے عام کر گیا
حرفِ وفا کو حرفِ غلط کہہ کے ایک شخص
میرے یقیں کو کیوں بھلا ابہام کر گیا
کتنے ہی زخم خود مِرے دامن میں آ گئے
ہر اک خوشی کو صورتِ آلام کر گیا
اک چاند تھا جو روح کے صحرا میں کھو گیا
اک درد تھا وہ جس کو لبِ بام کر گیا
شاہیؔن جس کا نام ہی بس میرا نام تھا
جاتے ہوۓ وہ کیوں مجھے گمنام کر گیا

نجمہ شاہین کھوسہ

No comments:

Post a Comment