صفحات

Wednesday, 11 January 2017

فینی ہوں کہ فرہانہ

ایف اینڈ ایف

فینی ہوں کہ فرہانہ
سب جان کی دشمن ہیں
سب پِیت کی بیری ہیں
ایمان کی دشمن ہیں 
گو نام تو دنیا میں 
کر جاتے ہیں بے چارے 
ہوں کیٹس کہ انشا جی
مر جاتے ہیں بے چارے
جیتے ہیں تو رہتے ہیں 
افسردہ و رنجیدہ
سب جان کی دشمن ہیں
فینی ہوں کہ فرہانہ

ابن انشا

No comments:

Post a Comment