صفحات

Friday, 13 January 2017

تم جس پہ نظر ڈالو اس دل کا خدا حافظ

فلمی گیت

تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خدا حافظ
قاتل کی خدا جانے، بسمل کا خدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خدا حافظ

آ جاؤ جو محفل میں، اک جان سی آ جائے
اٹھ جاؤ جو محفل سے، محفل کا خدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خدا حافظ

ساتھی ہو اگر تم سا، منزل کی تمنا کیا
ہم کو تو سفر پیارا، منزل کا خدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خدا حافظ

اب ہم بھی تمہارے ہیں، کشتی بھی تمہاری ہے
اب مڑ کے نہ دیکھیں گے، ساحل کا خدا حافظ
تم جس پہ نظر ڈالو، اس دل کا خدا حافظ

راجندر کرشن

No comments:

Post a Comment