فلمی گیت
میں تو تم سنگ نین ملا کے
ہار گئی سجناں
ہار گئی سجناں
کیوں جھوٹے سے پریت لگائی
کیوں چھلیۓ کو میت بنایا
کیوں آندھی میں دیپ جلایا
میں تو تم سنگ نین ملا کے
سپنوں میں جو باغ لگائے
نیند کھلی تو ویرانے تھے
ہم بھی کتنے دیوانے تھے
میں تو تم سنگ نین ملا کے
ہار گئی سجناں ۔۔۔۔
نہ ملتیں یہ بیرن اکھیاں
چین نہ جاتا دل بھی نہ روتا
کاش کسی سے پیار نہ ہوتا
میں تو تم سنگ نین ملا کے
ہار گئی سجناں ۔۔۔۔
راجندر کرشن
No comments:
Post a Comment