صفحات

Saturday, 7 January 2017

میں تشنہ تھا مجھے سرچشمۂ سراب دیا

میں تشنہ تھا مجھے سرچشمۂ سراب دیا
تھکے بدن کو مِرے پتھروں میں داب دیا
جو دسترس میں نہ تھا میری وہ ملا مجھ کو
بساطِ خاک سے باہر جہانِ خواب دیا
عجب کرشمہ دکھایا بیک قلم اس نے
ہوا چلائی، سمندر کو نقشِ آب دیا
میں راکھ ہو گیا دیوار سنگ تکتے ہوئے
سنا سوال، نہ اس نے کوئی جواب دیا
تہی خزانۂ نفس تھا، بچا کے کیا رکھتا
نہ اس نے پوچھا نہ میں نے کبھی حساب دیا
پھر ایک نقش کا نیرنگ زیؔب بکھرے گا
مِرے غبار کو پھر اس نے پیچ و تاب دیا

زیب غوری

No comments:

Post a Comment